Add To collaction

01-Apr-2022 غزل

غزل

ہے کیا عجب کہ یہ دستور بھی زمانے کا
گلوں کو شوق ہے خاروں میں گھر بسانے کا

خزاں کے آنے کا پیغام دے رہی ہے بہار
نہ جانے کیا ہو اب انجام آشیانے کا

اُڑھا دی لاش پے میری غُبار نے چادر
ہے رائگاں تیرا مقصد کفن اوڑھانے کا

شبِ فراق گزاری ہے اشک باری میں
گواہ ذرّہ تلک ہے غریب خانے کا

زمانہ اور بھی غم دے تو غم نہیں باقر
ہمیں تو ہو گیا اب شوق غم اٹھانے کا

باقر رضا رضوی 

   2
0 Comments